Hosted by Dailymotion. For legal issues report at the Copyright Center, report us on DMC, or use the Instant Removal tool.
Surah al anfitar
2 Views • Apr 21, 2025
Description
سورة الْاِنْفِطَار نام : پہلی ہی آیت کے لفظ اِنفَطَرَت سے ماخوذ ہے ۔ انفطار مصدر ہے جس کے معنی پھٹ جانے کے ہیں ۔ اس نام کا مطلب یہ ہے کہ یہ وہ سورت ہے جس میں آسمان کے پھٹ جانے کا ذکر آیا ہے ۔ زمانۂ نزول : اس کا اور سورۂ تکویر کا مضمون ایک دوسرے سے نہایت مشابہ ہے ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ دونوں سورتیں قریب قریب ایک ہی زمانے میں نازل ہوئی ہیں ۔ موضوع اور مضمون : اس کا موضوع آخرت ہے ۔ مسند احمد ، ترمذی ، ابن المنذر ، طبرانی ، حاکم اور ابن مردویہ کی روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر ؓ نے رسول اللہ ﷺ کا یہ ارشاد بیان کیا : من سرہ ان ینظر الی یوم القیٰمۃ کانہ رأی عین فلیقرأ اذا الشمس کورت ، واذا السماء انفطرت ، واذا السماء انشقت ۔’’ جو شخص چاہتا ہے کہ روز قیامت کو اس طرح دیکھ لے جیسے آنکھوں سے دیکھا جاتا ہے تو وہ سورۂ تکویر اور سورۂ انفطار ، اور سورۂ انشقاق کو پڑھ لے ۔“ اس میں سب سے پہلے روز قیامت کا نقشہ کھینچا گیا ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ جب وہ پیش آ جائے گا تو ہر شخص کے سامنے اس کا کیا دھرا سب آ جائے گا ۔ اس کے بعد انسان کو احساس دلایا گیا ہے کہ جس رب نے تجھ کو وجود بخشا اور جس کے فضل و کرم کی وجہ سے آج تو سب مخلوقات سے بہتر جسم اور اعضاء لیے پھرتا ہے ، اس کے بارے میں یہ دھوکا تجھے کہاں سے لگ گیا کہ وہ صرف کرم ہی کرنے والا ہے ، انصاف کرنے والا نہیں ہے ؟ اس کے کرم کے معنی یہ تو نہیں ہیں کہ تو اس کے انصاف سے بے خوف ہو جائے ۔ پھر انسان کو خبردار کیا گیا ہے کہ تو کسی غلط فہمی میں مبتلا نہ رہ ، تیرا پورا نامۂ اعمال تیار کیا جا رہا ہے ۔ اور نہایت معتبر کاتب ہر وقت تیری تمام حرکات و سکنات کو نوٹ کر رہے ہیں ۔ آخر میں پورے زور کے ساتھ کہا گیا ہے کہ یقیناً روز جزا برپا ہونے والا ہے جس میں نیک لوگوں کو جنت کا عیش اور بد لوگوں کو جہنم کا عذاب نصیب ہو گا ۔ اس روز کوئی کسی کے کام نہ آ سکے گا ، فیصلے کے اختیارات بالکل اللہ کے ہاتھ میں ہوں گے ۔
More from User
Mere Hussain r a tujhe salam
Alquran urdu
Surah luqman
Alquran urdu
Surah al waqiya
Alquran urdu
Surah al aadiyaat
Alquran urdu
Surah al qariah
Alquran urdu
Surah at toubah
Alquran urdu
Related Videos
Moosa Movie in Urdu - Surah Rahman Urdu Translation Full - Quran Aur Hadees
Holy QURAN☑
Sahih Bukhari Hadees 1-10 _ Hadees Nabvi in Urdu _ Bukhari Shareef in Urdu _ Quran Aur Hadees
NKN Naats
Hadees Mubarak In Urdu Bukhari Shareef/Hadees Mubarak Short/ alquran
دنیا کا مسافر
Very Best Recitation Of Surah ibrahim , Surah Az Zumar ,Surah Al Ahzab |Tilawat e Quran |Quran |Alquran
Guiding Light
Surah Al-Qamar Only Urdu Translation | Full Quran Recitation Surah Qamar Urdu Tarjuma | Beautiful Quran Recitation سورة القمر ترجمعہ
Quran365Day
Beautyfull bird and Tilawat.e. Quran vedioQuran | Daily Recitation | surah kahf with urdu translation full | surah kahf tarjuma ke sath | surah kahf ki tilawat | surah kahf urdu tarjuma ke sath | surah kahf urdu tarjuma | surah kahf tilawat | surah kahf |
Tilawat.e.Quran